عمران خان قومی اداروں میں خوداحتسابی کانظام لاکر عام آدمی کو ریلیف دینا چاہتے ہیں‘انصر مجید خان

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام تر بحرانوں پر قابو پاکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے‘صوبائی وزیر

بدھ ستمبر 14:53

عمران خان قومی اداروں میں خوداحتسابی کانظام لاکر عام آدمی کو ریلیف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی زبردست قیادت نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ پیدا کیا،پاکستان کی آزادحیثیت قائداعظم محمد علی جناح کی محنتوں کا ثمر ہے،بانی پاکستان ہمیشہ تحمل، برداشت اور رواداری کی پالیسی پر عمل پیرا رہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہاکہ ہمیں قائد کے فرمودات کی روشنی میں اس ملک کو ترقی کے عروج پر پہنچانا ہے۔وزیراعظم عمران خان قائداعظم کے وژن کو لے کر ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ہمیں قائداعظم محمدعلی جناح کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام تر بحرانوں پر قابو پاکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ(ن)لیگ نے قائداعظم کے فرمودات کو نظرانداز کرکے صرف کرپشن کے مال سے اپنی جیبیں بھریں۔عمران خان قومی اداروں میں خوداحتسابی کانظام لاکر عام آدمی کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔