Live Updates

وقت آگیا ہے ہم کھوکھلے دعوئوں، جذباتی نعروں اور حکمت عملی کے فقدان کے بجائے سیدھی راہ اپنائیں ‘ شہباز شریف

مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کو عظیم اسلامی فلاحی مملکت بناکر قائد اعظم کے مشن کو پورا کرنا ہے ‘ بانی پاکستان کی برسی پر پیغام

بدھ ستمبر 14:53

وقت آگیا ہے ہم کھوکھلے دعوئوں، جذباتی نعروں اور حکمت عملی کے فقدان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) اکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم کا مشن ہم نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کو عظیم اسلامی فلاحی مملکت بناکر پورا کرنا ہے ۔آج ہم جس آزادی کی نعمت سے سرفراز ہیں، یہ ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم نے ہمیں فرض سونپا ہے کہ ہم خلوص نیت، ایمانداری اور مسلسل محنت سے پاکستان کو عظیم ملک بنائیں۔قائداعظم کے مشن کو پورا کرنے کے لئے ہمیں پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا۔قائداعظم کی عظیم جدوجہد ہمیں پاکستان کی تعمیر و ترقی کا بے مثال درس دیتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ قائداعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیں اخوت، اتحاد اور قومی وملی جذبے سے آگے بڑھنا ہوگا ۔وقت آگیا ہے کہ ہم کھوکھلے دعوئوں، جذباتی نعروں اور حکمت عملی کے فقدان کے بجائے سیدھی راہ اپنائیں ۔ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو قائداعظم، علامہ اقبال، مشاہیر پاکستان اور مسلمانان برصغیر کے خوابوں کی تعبیر حقیقی تعبیر بنائیں گے۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات