رائیونڈ سٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کا 16 سالہ نوجوان شہری کے قتل کے خلاف توجہ دلانوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ ستمبر 14:56

رائیونڈ سٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کا 16 سالہ نوجوان شہری کے قتل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) رائیونڈ سٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کا 16 سالہ نوجوان شہری کے قتل کے خلاف توجہ دلانوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیاگیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائے گئے توجہ دلائو نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ لاہور رائیونڈ سٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 16 سالہ نوجوان دانش کی تیز دھار آلے سے شہ رگ کاٹ دی ۔

ملزمان نوجوان کی شہ رگ کو کاٹ کر فرار ہوگے کیا یہ بھی درست ہے کہ زخمی نوجوان دانش کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا کیا اس سارے معاملے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کس تھانے میں درج ہوا ہے اور اب تک ملزمان کی گرفتاری میں کیا پیش رفت ہوئی ہے۔مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔