بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 11 ستمبر 2019 14:57

بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں تعزیتی قرارداد ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار د کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان کلثوم نواز کی پہلی برسی کے موقع پر جمہوریت کے لئے جدوجہد پر زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔یہ ایوان کلثوم نواز کی صاحبزادی سمیت خاندان کے دیگر افراد کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہے ۔جمہوریت کی بقااور تحفظ کے لئے کلثوم نواز نے ہر سطح پر جدوجہد کی جس وجہ سے انہیں مادرِ جمہوریت قرار دیا جاتا ہے ۔