حسینیت حق اور یذیدیت باطل کا نام ہے‘ حسینیت کا پرچم تا قیامت سر بلند رہے گا‘پروفیسر سید جمیل الرحمن چشتی

بدھ ستمبر 14:57

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہے۔ فاسق و فاجر حکمرانوں کی مزاحمت کرنا درس کربلا ہے،حسینیت حق اور یذیدیت باطل کا نام ہے۔ حسینیت کا پرچم تا قیامت سر بلند رہے گا۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید جمیل الرحمن چشتی،الحاج امجد علی چشتی،صاحبزادہ محمد رضا احسن القادری،مفتی محمد نعیم اختر نقشبندی اور علامہ قاری گلزار حسین چشتی نے گزشتہ روز یوم عاشورہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ استعماری طاقتوں کی سرکوبی کے لئے حسینی فکر کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔ نواسہ رسول نے سر کٹوا کر حفاظت دین کا حق ادا کر دیا۔عہد حاضر کے یزیدوں کی سرکوبی کے لئے پیغام حسین کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

کفر کا غلبہ توڑنے کے لئے حسینی مشن تیز کرنا ہو گا۔ حسینیت صبر اور یذیدیت جبر کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ سانحہ کربلا سے باطل کو للکارنے اور ظلم سے ٹکرانے کا حوصلہ ملتا ہے۔

غلبہ حق کے لئے سیدنا امام حسین کا لافانی کردار تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے۔انہوں نے کہاکہ امام حسین سے محبت دراصل حضور نبی کریم سے محبت ہے۔ ذکر حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ فکر حسین رضی اللہ عنہ کو بھی اپنانا چاہیے ،امام حسین رضی اللہ عنہ نے انسانیت کو باطل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا ،حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے خون سے دین اسلام کے پودے کی آبیاری کی۔

متعلقہ عنوان :