لوئر دیر کے مقام شین غر میں تین روزہ اسپورٹس فسٹیول اختتام پزیر ہوگیا

فیسٹیول میں،چیئر گیم، بالون گیم، اسپون گیم ، رسہ کشی ، نشانہ بازی اورفروٹ مقابلے ہوئے

بدھ 11 ستمبر 2019 15:04

لوئر دیر کے مقام شین غر میں تین روزہ اسپورٹس فسٹیول اختتام پزیر ہوگیا
لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) لوئر دیر کے مقام شین غر میں تین روزہ اسپورٹس فسٹیول اختتام پزیر ہوگیا ہے۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بلامبٹ کے زیر انتظام لوئر دیر کے پر فضا مقام شین غر میں تین روزہ اسپورٹس فیسٹیول سجا تو شہریوں اور سیاحوں کے بڑی تعداد نے اس حسین مقام کا رخ کرلیا۔

(جاری ہے)

فیسٹیول میں،چیئر گیم، بالون گیم، اسپون گیم ، رسہ کشی ، نشانہ بازی اورفروٹ مقابلے ہوئے۔فسٹیول میں روایتی اور علاقائی کھیل بھی پیش کئے گئے، جس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔ سیاحوں نے کہاکہ اگر حکومت سیاحت کو فروغ دینا چاہتی ہے تو اس خوبصورت اور جنت نظیر وادی کو سیاحتی مقامات میں شامل کرے۔

متعلقہ عنوان :