بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز پرسوں سے شروع ہوگی

بدھ 11 ستمبر 2019 15:04

بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز پرسوں ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز پرسوں بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 13 ستمبر کو بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائیگا، 14 ستمبر کو دوسرے میچ میں افغانستان اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، تیسرا میچ 15 ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے مابین کھیلا جائے گا، 18 ستمبر کو چوتھے میچ میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، پانچواں میچ 20 ستمبر کو افغانستان اور زمبابوے جبکہ چھٹا اور آخری میچ 21 ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔