تیسری اوپن آزادی کراٹے چمپئن شپ پرسوں سے شروع ہوگی

بدھ 11 ستمبر 2019 15:19

تیسری اوپن آزادی کراٹے چمپئن شپ پرسوں سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تیسری اوپن آزادی کراٹے چمپئن شپ 13 ستمبر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الحق کے مطابق چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں چمپئن شپ میں تین کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز اینڈ گرلز انڈر-14، سینئر بوائز اور سینئر گرلز کے مقابلے شامل ہیں، اور ہر کیٹگریز کے چار، چار ویٹ کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں بوائز اینڈ گرلز انڈر-14 کے ویٹ مقابلوں میں منفی 35 کلوگرام، منفی 40کلوگرام، منفی 45کلوگرام اور منفی 50کلوگرام شامل ہیں اور سینئر بوائز کے مقابلوں میں منفی 50 کلوگرام، منفی 55کلوگرام، منفی 60کلوگرام اور منفی 67 کلوگرام شامل ہیں جبکہ سینئر گرلز کے مقابلوں میں منفی 45کلوگرام، منفی 50کلوگرام، منفی 55 کلوگرام اور منفی 60کلوگرام کے مقابلے رکھے گئے،انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کے لئے اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اویس رشید مغل سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔