کماد کی کاشت کیلئے 12 مرلہ کی صورت میں فصل 9من اور 16مرلہ کی صورت میں 7من فی مرلہ سے کم نہ ہو، ماہرین زراعت کی ہدایت

بدھ 11 ستمبر 2019 15:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ماہرین زراعت نے کہاکہ کاشتکار کماد کی کاشت کیلئے 12 سے 16 مرلے تک صحت مند بیج حاصل کریں اور 12 مرلہ کی صورت میں فصل 9من جبکہ 16مرلہ کی صورت میں 7من فی مرلہ سے کم نہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ستمبر کاشتہ کماد میں اِٹسِٹ،ڈیلا،سوانکی،تاندلہ،قلفہ اور چولائی پائی جاتی ہیںاور ایک اندازے کے مطابق جڑی بوٹیوں کی وجہ سے کمادکی پیداوار 25 فیصد تک کم ہو سکتی ہے لہٰذا جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے پہلی گوڈی اگائو مکمل ہونے پر جبکہ دوسری گوڈی مزید ایک ماہ بعد کریںنیز سیاڑوں کے درمیان بذریعہ کلٹی ویٹر جبکہ پودوں کے درمیان سے جڑی بوٹیاں نکالنے کیلئے کسولہ یا کھرپہ استعمال کیاجائے۔

انہوںنے کہاکہ آخری گوڈی کے بعد مٹی چڑھانے سے نہ صرف جڑی بوٹیاںکنٹرول ہو جاتی ہیں بلکہ فصل گرنے سے بھی محفوظ ہو جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار کماد کے سیاڑوں پر جڑی بوٹی مار زہرکا سپرے سفارش کردہ مقدار کے مطابق کریں۔