موسم کی تبدیلی کے باعث مونگ ،ماش کی فصل پر موزیک کاحملہ ہو سکتاہے ،کاشتکار بروقت احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں، زرعی ماہرین کی ہدایت

بدھ ستمبر 15:31

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث مونگ ،ماش کی فصل پر موزیک نامی بیماری کاحملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکار فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی ، احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں اور فصل کی فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے فصل پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل یا دشواری کاسامنا نہ کرناپڑے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مونگ و ماش کی فصل پر موزیک نامی بیماری کاحملہ سب سے زیادہ خطرناک ہوتاہے جس کا وائرس سفید مکھی کے ذریعے پھیلتاہے اور یہ بیماری پتوں پر پیلے رنگ کے دھبوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے جس سے پودے میں کلوروفل کی کمی ہو جاتی ہے اور پودے اپنی ضرورت کے مطابق خوراک نہیں بنا سکتے جس سے پتوں کا سائز چھوٹارہ جاتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار بیماریوں کے تدارک کیلئے فصل پر حملہ نظر آتے ہی متاثرہ پودے نکال کر تلف کردیں اور بیماری والے کھیت میں آئندہ سال فصل کی کاشت سے گریز کریں ۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :