نائن الیون کے واقعہ کوبدھ کو 18سال مکمل ہوگئے

بدھ 11 ستمبر 2019 15:31

نائن الیون کے واقعہ کوبدھ کو 18سال مکمل ہوگئے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) امریکہ میں 11ستمبر 2001ء کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹون ٹاورز پر رونما ہونے والے نائن الیون کے دہشت گردی کے واقعہ کو بدھ کے روز 18سال مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر مختلف مذہبی ، دینی ، سیاسی جماعتوں کی جانب سے پرامن یوم سیاہ و یوم احتجاج منایا گیا ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے کہا کہ نائن الیون کا ڈرامہ امریکہ نے خود سٹیج کیا تھا جس کو بنیاد بنا کر بعض افراد کومورد الزام ٹھہراتے ہوئے عراق ، افغانستان اور پاکستان کی خود مختاری پر نہ صرف حملے کئے گئے بلکہ اپنی پالیسیاں بھی مسلط کر دیں ۔

انہوںنے کہا کہ اسلامی تشخص کو بچانے کیلئے پوری قوم متحدہو چکی ہے اسلئے اب یہود و ہنود کو اپنی بالادستی ختم اور سیکولر لابی کو اپنے عزائم ترک کرنا ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ نائن الیون ڈے کے موقع پر کروڑوں محب وطن پاکستانی عوام اور پوری قوم نے استعماری قوتوں کے خلاف اپنی بھر پور نفرت کا اظہار کیا۔