کربلا میں یومِ عاشور کے جلوس میں بھگدڑ سے 31 زائرین جاں بحق، 100 زخمی

بدھ ستمبر 15:31

کربلا میں یومِ عاشور کے جلوس میں بھگدڑ سے 31 زائرین جاں بحق، 100 زخمی
کربلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) عراق کے شہر کربلا میں یومِ عاشور کے جلوس کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 31 زائرین جاں بحق ہو گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ منگل کو کربلا میں اس وقت پیش آیا جب یومِ عاشور کا جلوس رواں دواں تھا۔

(جاری ہے)

جلوس میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جب کہ 100 افراد زخمی ہوئے۔

عراق کی وزارتِ صحت کے ترجمان نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ واقعہ کیسے پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کربلا میں جلوس کی گزرگاہ کا ایک حصّہ منہدم ہونے سے بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا۔واضح رہے کہ یومِ عاشور کے موقع پر دنیا بھر سے ہزاروں افراد ماتمی جلوسوں میں شرکت اور مقدس مقامات کی زیارت کے لیے کربلا آتے ہیں۔