Live Updates

نواز شریف ایک ہفتہ بعد رہا ہو جائیں گے

18 ستمبر کو عزیزیہ ملز کیس میں نیب عدالت کا فیصلہ ایک طرف رکھ کر نواز شریف کو رہا کر دیا جائے گا،اس کے بعد وہ برطانیہ بھی جا سکتے ہیں۔ سینئیر صحافی کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 ستمبر 2019 14:35

نواز شریف ایک ہفتہ بعد رہا ہو جائیں گے
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11ستمبر 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کی ڈیل کے حوالے سے بات چیت ایک بار پھر سے زیر بحث ہے۔تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے۔تاہم سینئیر صحافی کی طرف سے ڈیل کے حوالے سے مذاکرات ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے معروف صحافی فخر الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نواز شریف کی رہائی سے متعلق اہم خبر دے دی۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کے یہ کہنے کہ "براہ راست مجھ سے بات کرو" کے بعد اب نواز شریف خود براہ راست ڈیل کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ان کی قانونی ٹیم کو امید ہے کہ 18 ستمبر کو عزیزیہ ملز کیس میں نیب عدالت کا فیصلہ ایک طرف رکھ دیا جائے گا اور نواز شریف کو رہا کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نواز شریف اس کے بعد برطانیہ بھی جا سکتے ہیں۔

۔اس سے قبل : سینئیر اینکر پرسن اور تجزیہ کار عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں کے بعد میاں نواز شریف کو عدالت سے ضمانت ملے گی۔ اُن کے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں ہو گا۔ ضمانت کے بعد اُنہیں پاکستان سے باہر جا کر علاج کروانے کی اجازت بھی ملے گی۔ میاں نواز شریف صاحب پاکستان سے باہر چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میاں نواز شریف صاحب کو صحت کی بنا پر ضمانت ملے گی، اُنہیں اپنے مقدمے میں ضمانت ملے گی۔ ضمانت کے بعد انہیں صحت کی بنیاد پر بیرون ملک جانے کی اجازت ملے گی جس کے بعد میاں صاحب اپنے بچوں کے پاس علاج کروانے چلے جائیں گے۔ مریم نواز بھی پاکستان سے باہر چلی جائیں گی جس کے بعد نواز شریف کے کیسز التوا کا شکار ہو جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف یہی کہتی رہے گی کہ ایک کرپٹ انسان ہے وہ صحت کا بہانہ کر کے باہر بھاگ گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو تباہ کیا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کا یہ مؤقف ہو گا کہ میاں نواز شریف اُتنا ہی زیادہ بیمار ہیں جتنا اُن کی بیگم صاحبہ بیمار تھیں۔ اور میاں صاحب اپنے کیسز کا آ کر اُسی طرح سامنا کریں گے جیسے انہوں نے پہلے کیا۔ نہ وہ پہلے کبھی بھاگے ہیں نہ وہ اب بھاگیں گے۔ اس وقت وہ بیمار ہیں ابھی نہیں آ سکتے۔ مریم نواز بھی عملی سیاست سے دور چلی جائیں گی اور غالباً آئندہ انتخابات میں وہ وطن واپس آئیں گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات