واقعہ کربلا ہمیں ظلم کے خلاف طاقتور ظالم کے سامنے کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے‘وزیراعظم آزاد کشمیر

حضرت امام حسین ؓکی قربانی تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے‘مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی یزیدیت کے سامنے کشمیری سنت حسینی پر عمل پیرا ہیں

بدھ 11 ستمبر 2019 15:42

واقعہ کربلا ہمیں ظلم کے خلاف طاقتور ظالم کے سامنے کھڑے ہونے کا درس دیتا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) یوم عاشورکے موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں ظلم کے خلاف طاقتور ظالم کے سامنے کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے۔حضرت امام حسین ؓکی قربانی تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی یزیدیت کے سامنے کشمیری سنت حسینی پر عمل پیرا ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں پرخوراک ادویات دیگر ضروریات کی رسائی بند کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستان طاقت کے نشے میں کشمیریوں کو کچلنا چاہتا ہے۔انسانی تاریخ گواہ ہے طاقتور کے بجاے حق پر ڈٹے رہنے والے فتح یاب رہے۔مودی کے اقدامات یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہندوستان کو صرف کشمیر کی زرخیز زمین چاہیے انسان نہیں۔مودی اپنے ایجنڈے کے لیے لاکھوں انسانوں کا قتل عام بھی کرسکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے اندر ایک ماہ سے زیادہ ہو گیا لوگ گھروں میں محصور ہیں۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر کا بیان حوصلہ افزا اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔عالمی برادری نے اگر تاخیر کی تو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ ہوسکتا ہے۔