آزادکشمیر بھرمیں یوم عاشور انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا

ڈویژنل ، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر انتظامیہ کی طرف سے کنٹرول روم قائم کیے گئے جبکہ عاشورہ کے جلوسوںاور مرکزی امام بارگاہوں کی CCTVمانیٹرنگ بھی کی گئی

بدھ 11 ستمبر 2019 15:42

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) آزادکشمیر بھرمیں یوم عاشور انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ ڈویژنل ، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر انتظامیہ کی طرف سے کنٹرول روم قائم کیے گئے جبکہ عاشورہ کے جلوسوںاور مرکزی امام بارگاہوں کی CCTVمانیٹرنگ بھی کی گئی۔

چیف سیکرٹری آزادکشمیر مطہر نیاز رانا اور انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین خان نے اس موقع پرتمام انتظامات کی خود نگرانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امن وامان کی صورتحال تسلی بخش رہی اور پورے آزادکشمیر میں کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر مطہر نیاز رانا نے عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات بہترین انداز میں سرانجام دینے پر انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انتظامی آفیسران نے بہترین انداز میںپیشہ وارانہ فرائض سرانجام دیے ہیں۔

چیف سیکرٹری نے علماء کرام کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آزادکشمیر میں علماء کرام نے ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا اور فرقہ وارانہ تعصب کی حوصلہ شکنی کی۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کے تعاون کی وجہ سے آزادکشمیر میں امن وامان کی صورتحال بہت اچھی ہے۔

متعلقہ عنوان :