وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی ، سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز کی غفلت اور ہٹ دھرمی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیچرز فائونڈیشن کی جان لے لی

بدھ 11 ستمبر 2019 15:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار گیلانی ، سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز کی غفلت اور ہٹ دھرمی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیچرز فائونڈیشن کی جان لے لی۔ وزیر تعلیم کی ہدایت پر سیکرٹری تعلیم نے 6ماہ قبل سیدہ سعیدہ شبیر منیجنگ ڈائریکٹر ٹیچرز فائونڈیشن کو OSDکرکے سرکاری گاڑی چھین لی ۔ تنخواہ اور دیگر مراعات بند کردیں ۔

محکمہ تعلیم سیکرٹریٹ کے ساتھ منسلک کردیا گیا تھا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ٹیچرز فائونڈیشن سیدہ سعیدہ شبیر سے بطور منیجنگ ڈائریکٹر تمام اختیارات چھین لیے تھے ۔ ایم ڈی ٹیچرز فائونڈیشن جو سینیارٹی میں محکمہ تعلیم میں پہلے نمبر پر تھیں ان سے ان کی سینیارٹی چھینتے ہوئے ۔ DPI کے عہدے پر ترقیاب کرنے کے بجائے سفارشی نا اہل اور خلاف میرٹ چہیتے کو DPIلگادیا گیا۔

(جاری ہے)

محترمہ سعیدہ شبیر ٹیچرز فائونڈیشن کے ادارے کو بچانے کے لیے دن رات دوڑ دھوپ کرتی رہیں ۔40000ہزار اساتذہ کے ادارہ کی سربراہ سینئر موسٹ آفیسر گریڈ 20اساتذہ کے ادارہ کو بچانے اور تحفظ کی تگ و دو میں زندگی کی بازی ہار گئیں اور 9محرم کو اپنے خالق حقیقی سے جاملیں ۔ سیاسی سماجی عوامی حلقوں نے سعیدہ شبیر کی وفات کا ذمہ دار وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی اور پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم راجہ امجد پرویزکو قرار دیا ہے ۔ اسے ایک سینئر موسٹ آفیسر کا حکومتی قتل قرار دے کر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر ، چیف جسٹس سپریم کور ٹ، چیف جسٹس ہائی کورٹ ، انسپکٹر جنرل پولیس ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔