غازی آباد میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چار سالہ بچے کو اغوا کر لیا

بدھ 11 ستمبر 2019 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) غازی آباد میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چار سالہ بچے کو اغوا کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ چار سالہ بچے کو اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اب تک نے حاصل کرلی ہے،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اغوا کار موٹر سائیکل پر بیٹھا ہے،اس کا ساتھی بچوں کے دوکان سے باہر آنے کا انتظار کرتا ہے،جیسے ہی بچے باہر آتے ہیں،ملزم چار سالہ عمیر کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اغوا ہونے والے عمیر کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس تمام شواہد ہونے کے باوجود اغواکاروں کو تلاش نہیں کر پا رہی، جبکہ پولیس کا مقف ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،جلد ملزموں کو تلاش کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :