ہارون آباد‘اغوا کی گئی لڑکی کو اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو گھنٹے بعد لڑکی کو برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 11 ستمبر 2019 16:08

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) سرکل کے ایس ڈی پی او فاروق کمیانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہارون آباد کے نواحی علاقے 13/1R سے اغوا کی گئی لڑکی کو اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو گھنٹے بعد لڑکی کو برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا نواحی علاقہ 13/1R میں ن نامی لڑکی کو ارشد ،سیف ، سانول،جاوید یونس،محمد اکرم نے اسلحہ کے زور پر اس کے گھر سے اٹھا کر لے گئے کرلیا۔

پولیس کو اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور ان کے گھر پہنچ گئی ابتدائی معلومات کی بنیاد پر ڈی پی او بہاولنگر انور کھیتران اور ایس ڈی پی او فاروق کمیانہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر ملک محمد افضل کھوکھر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او تھانہ سٹی سجاد سندھو۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ فقیر والی ندیم چوہدری اے ایس آیی محمد فراز۔

محمد یونس اور دیگر پولیس اہلکاروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے صرف دو گھنٹوں میں لڑ کی کو ملزمان سے برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس ڈی پی او فاروق کمیانہ نے کہا کہ ن نامی لڑکی کا بھائی یاسر جو اسی گاؤں کا رہائشی تھا ش نامی لڑکی کواس کی رضا مندی سے بھگا کر لے گیا تھااس کا بدلہ لینے کے لیے لڑکی کا چچا اور اس کے بھائی اور رشتہ داروں نے یاسر کے گھر میں دا خل ہوکر اس کی بہن کو اسلحہ کے زور پر اٹھا لے گئے تھے پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر افضل کھوکھر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے صرف دو گھنٹوں میں لڑکی کو برآمد بھی کیا اور ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا انھوں نے جناح پر یس کلب رجسٹرڈ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کام ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کر نا ہے اور ہم اس پر پورا اترے اور بروقت ایکشن لیا ایس ایچ او تھانہ صدر افضل کھوکھر کا کہنا تھا کہ یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور ہم اس میں سرخرو ہوے اور چار ملزمان گرفتار کر لیے ہیں اور ایف آئی آر کا اندراج کیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق تفتیس جاری ہے