کوہاٹ میں محرم الحرام کی ڈیوٹی کیلئے صوابی سے آنے والے پولیس اہلکاروں نے ہوٹل کے ملازم کو ڈنڈوں اور لاتوں سے مارکر تشددکا نشانہ بنایا

بدھ 11 ستمبر 2019 16:15

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) کوہاٹ میں محرم الحرام کی ڈیوٹی کے لئے صوابی سے آنے والے پولیس اہلکاروں نے ہوٹل کے ملازم کو ڈنڈوں اور لاتوں سے مارکر تشددکا نشانہ بنایا۔یہاں کوہاٹ میںیوم عاشورہ کے موقع پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ سفید کپڑوں میں ملبوس دو مبینہ پولیس اہلکاروں نے ہوٹل کے غریب ملازم پراٴْس وقت آکراچانک ڈنڈے برسائے جب وہ کام میں مصروف تھا۔

بتایاجاتا ہے کہ کوہاٹ شہر میں ہنگو روڈ پر واقع پولیس سٹیشن چھاؤنی کے بالکل سامنے مدینہ ہوٹل میں دو پویس اہلکاروں نے صبح کا ناشتہ کیا جوبعدازاں کسی بات پر غصہ میں آگئے اورحملہ آورہوکردیگر بیٹھے پولیس اہلکاروں کے سامنے ہوٹل کے دانش نامی غریب ملازم کوماراپیٹا اور ڈنڈے برساکرجسمانی تشددکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیگر پولیس اہلکاروں نے اٴْٹھ کر ملازم کی جان بچائی۔

بعدازاں ہوٹل میں بیٹھے دیگر پولیس اہلکاروں نے ویڈیو میں بتایا کہ دونوں پولیس اہلکار ضلع صوابی سے محرم الحرام کی خصوصی ڈیوٹی دینے کوہاٹ آئے تھے۔ واقعہ کے بارے میں جب ہوٹل کے مالک اور پولیس سٹیشن سٹی سے رابطہ کیا گیاتواٴْنہوں نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں فریقین کے مابین راضی نامہ کرکے معاملہ رفع دفع ہوگیا ہے اور ہوٹل کے ملازم نے مہمان پولیس والوں کو معاف کردیا ہے تاہم ہوٹل کے مالک کے مطابق متاثرہ ملازم تشددکی وجہ سے ڈیوٹی پر نہیں آسکا۔