چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی اور تمباکومصنوعات کے تیارکنندگان کے درمیان ملاقات کل ہوگی

بدھ 11 ستمبر 2019 16:15

چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی اور تمباکومصنوعات کے تیارکنندگان کے درمیان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) چیئر مین ایف بی آر شبرزیدی اور تمباکومصنوعات کے تیارکنندگان کے درمیان ملاقات کل ہوگی ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے تمباکو مصنوعات کی نگرانی کیلئے آئی ٹی کی بنیاد پر ٹریکنگ اورٹریسنگ کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیاہے۔اس نظام سے متعلق تمباکو کے تیارکنندگان کی رائے جانچنے کیلئے اجلاس طلب کیا گیاہے۔ اجلاس صبح دس بجے ایف بی آر کے کانفرنس روم نمبر 358 میں منعقدہوگا۔