آزادی مارچ سے قبل مولانا فضل الرحمن کی ممکنہ گرفتاری ،مارچ کی قیادت کیلئے ناموں پر غور شروع

مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری یا نظر بند ہونے کی صورت میں فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ نام مارچ کو کمانڈ کریں گے، زرائع

بدھ ستمبر 16:15

آزادی مارچ سے قبل مولانا فضل الرحمن کی ممکنہ گرفتاری ،مارچ کی قیادت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کی جانب سے اکتوبر میں اسلام آباد میں آزادی مارچ سے قبل مولانا فضل الرحمن کی ممکنہ گرفتاری کے بعد مارچ کی قیادت کیلئے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی ممکنہ گرفتاری کے بعد قیادت کیلئے پارٹی کے اہم رہنمائوں کے نام سامنے آگئے،مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری کے بعد کمانڈ کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام سر فہرست ہے ، اکرم خان درانی، مولانا عطاء الرحمن، علامہ راشد خالد سومرو ، مولانا اسعد محمود کا نام زیر غور ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری یا نظر بند ہونے کی صورت میں فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ نام مارچ کو کمانڈ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ گرفتاری ہو یا نظر بندی ،کسی بھی صورت میں آزادی مارچ ملتوی نہیں ہوگا