پنجاب یونیورسٹی شعبہ ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایم فل پروفیشنل کے داخلے روکنے کی درخواست پر وکلاء 18ستمبر کو حتمی بحث کے لیے طلب

بدھ 11 ستمبر 2019 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایم فل پروفیشنل کے داخلے روکنے کی درخواست پر وکلاء کو 18ستمبر کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت کے دوران پنجاب یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر ملک اویس خالد عدالت میں پیش ہوئے۔

انہوں نے تفصیلی جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار طالبہ ارم غنی نے پروفیشنل ٹریک کی میرٹ لسٹ عدالت میں پیش کر دی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ لسٹ میں بیشتر امیدوار نان پروفیشنلز ہیں۔ ایم فل پروفیشنل کے لیے تجربہ کار امیدوار ہی اہل ہیں۔ اکیڈمک کونسل کے سال2017ء کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق پروفیشنل ٹریک صرف تجربہ کار امیدواروں کے لیے ہے۔ ناتجربہ کار امیدوار داخلے کی اہلیت پرپورا نہیں اترتے۔ فریش طلبہ کو ایم فل پروفیشنل کے داخلے کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18ستمبرتک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کوحتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔