پنجاب یونیورسٹی و یوسی پی کی طالبات کا ریڈیو پاکستان براڈ کاسٹنگ لاہور مرکز کا مطالعاتی دورہ

بدھ ستمبر 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میںانٹرن شپ کے لیiے آئی ماس کمیونیکیشن کی پنجاب یونیورسٹی اور یو سی پی کی طالبات نے ریڈیو پاکستان براڈ کاسٹنگ لاہور مرکز کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر طالبات کو ریڈیو پاکستان کے مختلف سیکشنز کا دورہ کراتے ہوئے بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہے، قیام پاکستان سے پہلے اور بعد ریڈیو کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں،آغا ناصر کا شمار ریڈیو پاکستان کے بانیوں میں ہوتا ہے، قیام پاکستان سے قبل صرف ڈھا کہ، پشاور اور لاہور میں ریڈیو سٹیشن قائم تھے جس کو پاکستان بننے کے بعد سے ملک بھر میں وسعت دی گئی۔

مصطفیٰ علی ہمدانی نے پاکستان بننے کا اعلان لاہور ریڈیو پر 13اگست1947 ء کو رات 11بجکر 59منٹ پر اردو اور انگریزی زبان میں انائونسمنٹ کر کے کیا، ان کے یہ الفاظ اور وہ خود تاریخ میں امر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

طالبات کو بتایا گیا کہ اس وقت پاکستان بھر کے ریڈیو سٹیشنز پر 34زبانوں میں عو ام کے لیے ہر موضوع کے معلوماتی پروگرام نشر کیے جاتے ہیں۔عوام ریڈیو پاکستان اور دیگر ایف ایم ریڈیو کے پروگراموں کو ابھی تک اپنی تفریح کا زینہ بنائے ہوئے ہیں۔ریڈیو پاکستان نے نیوز اینڈ کرنٹ افئیر چینل کا اجرا 2000ء میں کیا، جس میں ملکی و غیر ملکی حالات حاضرہ پر سیر حاصل گفتگو ہوتی ہے۔طالبات کو نیوز روم، رپورٹنگ روم اور دیگر سیکشنز کا بھی دورہ کرایا گیا۔