پالس پولیس نے بن بانڈہ میں بڑی مقدار میں کاشت کی گئی بھنگ کو تلف کر دی

بدھ 11 ستمبر 2019 16:22

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پالس پولیس نے بن بانڈہ میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں کاشت کی گئی بھنگ کو تلف کر دی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کولئی پالس کوہستان افتخار احمد خان کو اطلاع ملی کہ علاقہ بن بانڈہ میں کچھ لوگوں نے غیر قانونی طور پر بھنگ کاشت کر رکھی ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ پالس حفیظ الرحمن خان نے ہمراہ پولیس پارٹی کے بن بانڈہ میں کارروائی کرتے ہوئے علاقہ میں موجود بھنگ کی کاشت کو مکمل طور پر تلف کر دیا جبکہ ملزمان کے خلاف 5 سی این ایس ای/4 کے تحت مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :