ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تورغر نے پلانٹ فار پاکستان شجرکاری آگاہی مہم کے تحت پودا لگایا

بدھ 11 ستمبر 2019 16:22

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تورغر/اوگی جمال الدین خان اور سینئر سول جج فضل ناصر شاہ نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی ہدایات کی روشنی میں پلانٹ فار پاکستان شجرکاری آگاہی مہم کا پودا لگانے کے ساتھ ساتھ ہفتہ صفائی کا عمل میں مکمل کر لیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جمال الدین خان، سینئر سول جج تورغر /اوگی فضل ناصر شاہ دیگر ججز صاحبان ، بار ممبران کی زیر نگرانی صفائی مہم کے سلسلہ میں عدالتوں احاطہ عدالت دفاتر کی صفائی کے سلسلہ میں عدالتوں اور احاطہ عدالت، دفاتر کی صفائی کی گئی۔

صفائی مہم میں جملہ عدالتی اہلکاران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر تقریب میں موجود ممتاز شخصیات نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے بھی لگائے۔