یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی

بدھ 11 ستمبر 2019 16:24

یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی رہی۔لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس بدھ کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 0.5 فیصد بڑھ کر 7303.41 پوائنٹ رہا۔

(جاری ہے)

فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.6 فیصد بڑھ کر 12341.80 پوائنٹ رہا۔پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 5610.81 پوائنٹ رہا۔