چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سے اسلامک یونیورسٹی آف ڈومینیشنز ایران کے ریکٹراور وائس ریکٹر کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

بدھ ستمبر 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سے اسلامک یونیورسٹی آف ڈومینیشنز ایران کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین مختاری اور وائس ریکٹر ڈاکٹر یحیی جہانگیری نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علامہ محمدامین شہیدی ،سکرٹری نظریاتی کونسل ڈاکٹر اکرام الحق ، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ کونسل ڈاکٹر انعام اللہ ، مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عامر توسین اور مفتی عامر زیب بھی موجود تھے۔

ملاقات میں اسلامی نظریاتی کونسل اور اسلامک یونیورسٹی آف ڈومینیشنزکے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اتفاق ہوا کے دونوں ادارے اپنی تحقیقات کا تبادلہ کرنے کے ساتھ مشترکہ کانفرنسز کا انعقاد بھی کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :