خضدار،ایف سی کی وردی میںڈکیتی کرنے والا گرو ہ کا سرغنہ تین ساتھیوں سمیت فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گرفتار

بدھ 11 ستمبر 2019 15:40

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) خضدار پولیس کی کامیاب کارروائی،چھاپے میں ایف سی کی وردی میںڈکیتی کرنے والا گرو ہ کا سرغنہ تین ساتھیوں سمیت فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گرفتار،ساڑھے تین تولہ سونا و طلائی زیورات،دو عدد ٹی ٹی پستول،راونڈ،چار مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد،ملزمان سے انکشافات پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خضدار سعید گل آفریدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینہ میں واقع باجکی کے مقام پرمختیار احمد چھٹہ نامی ایک شخص کے گھر میں ایف سی کی وردی میں ملبوس ڈاکوچیکنگ کے بہانے داخل ہو ئے اور گھر سے چار لاکھ روپے نقدی،ساڑھے تین تولہ سونا جن میں تین عدد ہار،سات عدد کانٹے،دو عدد جھومر،دو عدد بندیا،ایک عدد چوڑی،ایک عدد لونگ،ایک عدد موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔