Live Updates

حکومت نوجوانوں کو سہولیات فراہمی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے، ملک جنید خان وزیر

بدھ 11 ستمبر 2019 16:28

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک جنید خان وزیرنے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو سہولیات فراہمی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے، نوجوان تحریک انصاف کا قیمتی سرمایہ ہے، عمران خان کو وزیر اعظم بنانے میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوچی بکاخیل کرکٹ گرائونڈ میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر تماشائیوں اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک عارف خان،ملک مستا علی خان،حبیب الرحمن،زاہد دانش،ملک شیر زمان خان،ملک شوال نور خان ودیگر مشران علاقہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میں ٹوچی سیلاب کرکٹ کلب نے طوفان کلب کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد10رنز سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی ٹوچی سیلاب کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میںچار وکٹوں کے نقصان پر 100رنز سکور کئی101رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں طوفان کلب کے کھلاڑی چار وکٹوں کے نقصان پر90رنز بناسکے مہمان خصوصی جنید وزیر ،ملک عرف،ملک شیر زمان،مستا علی خان اور حبیب الرحمن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ملک جنید وزیر نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے نقد 30ہزار روپے جبکہ کھلاڑیوں کیلئے نقد پانچ ہزار روپے عطیئے کا اعلان کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات