نصیرآباد، تمام عزاداری جلوس سخت سیکیورٹی کے ساتھ اختتام پذیر

بدھ 11 ستمبر 2019 16:32

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) دسویںویں محرم الحرام کے سلسلے میں نصیرآباد پولیس رینج میں ضلع نصیرآباد سمیت تمام عزاداری جلوس سخت سیکیورٹی کے ساتھ اختتام پذیر، نصیرآباد کے سیاسی سماجی، مذہبی جماعتوں کے نمائندوں اور عوامی حلقوں نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج شہاب عظیم لہڑی، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی محمد شہی، ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر، ایف سی 72ونگ کے لیفٹینٹ کرنل راجہ شکیل احمد اور حساس اداروں کی بہتر حکمت عملی، ایف سی اور پولیس کی سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات پر انہیں مبارکباد دی ہے، جبکہ ڈی آئی جی نصیرآباد پولیس رینج شہاب عظیم لہڑی نے ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر سمیت رینچ بھر کے ایس ایس پیز ڈی ایسپز ایس ایچ اوز، اسپیشل برانچ سمیت ڈیوٹی پر فائز تمام پولیس آفیسران و اہلکاران کو بہتر کارکردگی دیکھانے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :