نصیرآباد، جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

بدھ 11 ستمبر 2019 16:32

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جعفرآبا کے علاقے ڈیرہ اللہ یار شہر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے پپو گاجانی کا نوجوان بھائی پولیس اہلکار دیدار گاجانی جاں بحق ہوگیا۔ نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا ۔دوسرے واقع کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے جتوئی کالونی میں بھی بجلی کا کرنٹ لگنے سے 20 سالہ نوجوان علی حیدر جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :