Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی جانب شاہ فیصل کالونی میں سبیل کیمپ کا قیام

بدھ 11 ستمبر 2019 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف شاہ فیصل کی جانب سے یوم عاشورہ پر شہداء کربلا کی یاد میں برآمد ہونے والے ماتمی و تازیہ جلوس کے روٹس پر سبیل کیمپ لگایا گیا، جس میں جلوس کے شرکاء اور عوام کو دودھ کے شربت سے تواضح کی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ، ایم پی اے انجینئر عدیل، پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کراچی کے چیئرمین عدنان، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اشرف قریشی، عابد جیلانی، خالد عمران، ارشد مغل اور دیگر نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوںنے شاہ فیصل کالونی کے کارکنان کی کاوشوں کو سراہا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات