پولیو واٹس ایپ ہیلپ لائن کی عوام میں زبردست پذیرائی، چار ہزار سے زائد پیغامات موصول ہوچکے ہیں، بابر بن عطاء

بدھ 11 ستمبر 2019 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسدا پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ 24/7 پولیو واٹس ایپ ہیلپ لائن کو عوام میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے، اب تک چار ہزار سے زائد پیغامات موصول ہوچکے ہیں، 39 فیصد پیغامات پولیو مہمات کے بارے معلومات کے لئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 24/7 پولیو واٹس ایپ ہیلپ لائن کو عوام میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے جس پر اب تک چار ہزار سے زائد پیغامات موصول ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 39 فیصد پیغامات پولیو مہمات کے بارے معلومات کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 31 فیصد پولیو ویکسین اور 8فیصد شکایات پر مشتمل ہیں۔ 9 فیصد پیغامات میں پولیو پروگرام کی کوششوں کوسراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 24/7 پولیو ہیلپ لائن پر 03467776546 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے اور کسی بھی شکایت، خدشہ اور تجویز کے لئے براہ راست رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :