راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ 18 ستمبر کو منعقد ہوگا

بدھ ستمبر 16:32

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ 18 ستمبر کو منعقد ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات کا دوسرا مرحلہ 18ستمبر کو منعقد ہوگا ،دوسرے مرحلے میں صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کا چنائو کیا جائے گا۔ترجمان آر سی سی آئی نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ راولپنڈی چیمبر کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کا انتخاب مکمل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے اراکین فضل الرحمان ملک، ظہوراحمد ملک اور محمد حفیظ احمدکے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مجلسِ عاملہ کی پانچ کارپوریٹ نشستوں پرمحمد امتیاز چوہدری، شہزاد احمد ملک، عثمان اشرف،عبدالباسط ملک اور افضال سعید بٹ جبکہ پانچ ایسوسی ایٹ کلاس کی نشستوں پر محمد عالم چغتائی، شاہد رضا بھٹی، ملک جمشید احمد، نوشیرواں خلیل خان اور شاہریز اشرف ملک بلا مقابلہ منتخب ہو ئے۔صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کا انتخاب18 ستمبرکو ہوگا۔