سوائل کنزرویشن پنجاب نے دو برس میں 75 منی ڈیمز قائم کیے

بدھ 11 ستمبر 2019 16:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) محکمہ زراعت پنجاب نے 3 لاکھ 30 ہزار 5 سو 87 کاشتکاروں کو کسان کارڈز کا اجراء کردیا جن کے ذریعے ان کو حکومتی سبسڈی اور دیگر سہولیات دی جائیں گی جبکہ زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لئی18 ہزار 5 سو 79 سوائل ہیلتھ کارڈزبھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ گذشتہ دو برس میں شعبہ سوائل کنزرویشن کی طرف سے سبسڈی پر 75 منی ڈیمز بنائے گئے جبکہ 40 تالاب اور 40 ٹیوب ویلز/کنویں بھی بنائے گئے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ کسان پیکیج کے ذریعے 14 ہزار 6 سو 60 ایکڑ رقبے کو آباد کیا گیا ہے۔ منی ڈیمز اور تالابوں کی تعمیر سے کاشتکار پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ مچھلی پال کر بھی آمدن حاصل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان اقدامات سے نہ صرف زمینیں آباد ہو رہی ہیں بلکہ موسم پر بھی اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آ رہے ہیں۔ شعبہ اصلاح آبپاشی کے ذریعے گذشتہ دو مالی سالوں میں 5 ہزار 9 سو 66 ایکڑ رقبہ پر جدید نظام آبپاشی نصب کیا گیا ہے جس کے ذریعے باغات کے رقبہ میں اضافہ ہوا ہے اور پانی کی بھی بچت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 4 ہزار 8 سو ایکڑ رقبہ کو سولر نظام کے ذریعے سیراب کرنے کے قابل بنایا گیا ہے جس سے بجلی کی بچت ممکن ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :