اردو شاعر و ادیب رئیس امروہوی کا 105 واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا

بدھ 11 ستمبر 2019 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) نامور اردو شاعر اور ادیب رئیس امروہوی کا105 واں یوم پیدائش کل12ستمبر بروز جمعرات کو منایا جائیگا۔ وہ 12 ستمبر 1914 کو امروہہ میں پید اہوئے۔ ان کا اصل نام سید محمد مہدی تھا۔

(جاری ہے)

ادیب رائیس امروہوی نے صحافت کے شبہ سے منسلک ہوکر عملی زندگی کا آغاز کیا بطور قطعہ نگار اور کالم نگار روزنامہ جنگ سے وابستہ رہے۔ رئیس امروہوی کے شعری مجموعوں میں الف پس غبار ،حکایت ، لالہ صحرا ، ملبوس بہار شامل ہیں۔22ستمبر1988 کو نامعلوم افرادکی فائرنگ سے قتل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :