ڈیرہ اسماعیل خان، 28سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا

بدھ 11 ستمبر 2019 16:46

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں 28سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا، مقتول کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں 28سالہ نوجوان فضل الرحمن ولد امیر حمزہ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ کلاچی پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔