ڈیرہ اسماعیل خان، تیز رفتار موٹر کار کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان جاں بحق

بدھ 11 ستمبر 2019 16:46

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) تھانہ کلاچی کی حدود میں کنوڑی پتن کے قریب تیز رفتار موٹر کار کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں کنوڑی پتن کے قریب 16سالہ محمد حنیف ولد محمد جان سکنہ خنون علاقہ ٹانک اور اس کے چچا زاد بھائی لیاقت ولد فیض اللہ سکنہ ٹانک موٹر سائیکل پر سوار جارہے تھے کہ تیز رفتار موٹر کارنے ان کو ٹکر ماردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ متوفی محمد حنیف کے والد نے تھانہ کلاچی میں مذکورہ واقعہ کی رپورٹ نامعلوم کار سوار کیخلاف درج کرادی۔

متعلقہ عنوان :