Live Updates

پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا وکیل ہے،

بھارت نے مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے، آزاد حکومت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی بیرون ملک دورہ سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو

بدھ ستمبر 16:46

پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوں کا وکیل ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں کشمریوں کا وکیل ہے، بھارت نے استعماری طاقت سے کشمیر کے شہریوں کو جھکانا چاہتا ہے جس کو انہوں نے مسترد کردیا ہے، بھارت نے مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے، کشمیری 72 سال بعد بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں، دنیا بھر میں مقیم کشمیری اپنے بھایئوں کی مدد کے لئے بے تاب ہیں، کشمیری شہریوں کا لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے کے لئے مجھ پر دبائو ہے جس پر آج بدھ کی شام سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی ،آزاد کشمیر کی حکومت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کوغیر ملکی دورے سے واپسی اور سیاسی رہنمائوں کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیری 72 سال بعد بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں ۔ آزاد کشمیر کی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ کشمیری اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے جبر و ظلم کے ذریعے کشمریوںکو مغلوب کرنا چاہتا ہے جس کو انہوں نے مسترد کردیا ہے۔

اس وقت مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو گئی ہے۔ 38 ویں روز بھی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارت بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ لائن آف کنٹرول کو عبورکرنے کے لئے مجھ پرعوام کا پریشر ہے اس حوالے سے آج بدھ کی رات سیاسی رہنمائوں سے مشاورت ہو گی۔ میں ان کشمیری بہن بھائیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جہنوں نے بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

ان کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں اجاگر ہوا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہمیں پاکستان سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے ۔پاکستان دنیا بھر میں کشمیریوںکا وکیل ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ کشمیریوںپر مظالم کی انتہا ہو چکی ہے۔ ان کو علاج معالجے اور خوراک کی بھی سہولیتں میسر نہیں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپنے غیر ملکی دورے سے متلعق بتایا کہ دنیا کے سامنے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی مظالم کو سامنے لایا گیا ہے۔ دنیا بھارتی مظالم سے آگاہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام قربانیاں دے رہے ہیں۔ اب ہمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوںگی۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات