ڈیرہ اسماعیل خان،ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نایاب

بدھ ستمبر 16:46

ڈیرہ اسماعیل خا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نایاب،متاثرہ بچوںکے والد کی اپیل پر سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر راؤ عمران سرتاج کا بچوں کا سی ایم ایچ میں مفت علاج کا اعلان۔تفصیلات مرحبا کالونی کے رہائشی محمد علی کے چار بچوں کو باؤلے کتے نے کاٹ لیا ، متاثرہ بچوں کوعلاج معالجہ کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ لایا گیا توہسپتال عملہ نے بتایا گیا کہ’’ اینٹی ریبیز‘‘ ویکسین ختم ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متاثرہ بچوں کے والد محمد علی نے سٹیشن کمانڈر ڈیرہ اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیر را ؤعمران سرتاج سے متاثرہ بچوں کے علاج میں مدد کی اپیل کی جس پر اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیر را ؤعمران سرتاج نے محمد علی کی درخواست پر بچوں کا سی ایم ایچ میں مفت علاج کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جس پر مریضوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر ان کا علاج جا ری ہے بچوں کے والد محمدعلی نے سی ایم ایچ میں مفت علاج کرنے پر سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر رائو عمران سرتاج کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :