ڈیرہ اسماعیل خان،آئی جی ایف سی (سائوتھ) نے قبائلی بچے کی تعلیم کے حصول کا خوب پورا کردیا

بدھ 11 ستمبر 2019 16:46

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) آئی جی ایف سی (سائوتھ) میجر جنرل اظہر عباسی نے قبائلی بچے کی تعلیم کے حصول کا خوب پورا کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا کے علاقہ جنجال کا رہائشی 7سالہ بچہ ذاکر اللہ محسود ہوٹل پر مزدوری کرتا تھا، اس بچہ نے آئی جی ایف سی( ساؤتھ) میجر جنرل اظہر عباسی اور 55بریگیڈ بریگیڈیئر واجد سے اپیل کی تھی کہ میں تعلیم کا خواہشمند ہوں اور تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا چاہتا ہوں جس پر فوری نوٹس لیا گیا اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل اظہر عباسی نے ذاکر اللہ کو آرمی پبلک سکول میں مفت داخلہ دلوایا، اور اس کا خواب پاک آرمی نے پورا کر دیا ، آج ذاکر اللہ آرمی پبلک سکول میں مفت تعلیم حاصل کر رہاہے۔