ڈسٹرکٹ پرائمری ایجو کیشن آفیسر میرپورخاص کا تحصیل شجاع آباد کے مختلف سرکاری اسکولوں کا دورہ

بدھ ستمبر 16:47

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ پرائمری ایجو کیشن آفیسر میرپورخاص نوید عالم ابڑو کا تحصیل شجاع آباد کے مختلف سرکاری اسکولوں کا دورہ ،گورمینٹ عبدالطیف دل بوائز پرائمری اسکول میں تالے لگنے کا سختی سے نوٹس لیکر ٹیچر کومعطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی او نوید عالم ابڑو کا کہنا تھا کہ تحصیل شجاع آباد تحصیل سندھڑی میں ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاھ کی ہدایات پر تمام بند اسکول کھولے جارہے ہیں اوراساتذہ کی غیر حاضری سمیت کسی بھی قسم کی نا اھلی برتنے والے عملے پر کاروائی کی جائے گی۔