حبیب اللہ عامر ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی تعینات

بدھ 11 ستمبر 2019 17:23

لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عہدے کے جوڈیشل افسر حبیب اللہ عامر کو ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حبیب اللہ عامر اس سے قبل ممبر جوڈیشل پنجاب ریونیو اتھارٹی فرائض انجام دے رہے تھے۔