قائد اعظم محمد علی جناح ؒاور بیگم کلثوم نواز کی برسی کے سلسلے میں (ن) لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی کا اہتمام

نواز شریف اور ان کی بیٹی اپنے بیانیہ اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سب اس بیانئے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں‘شائستہ پرویز ملک پارٹی پر آنے والا مشکل وقت اللہ تعالی جلد ختم کر دے گا،بیگم کلثوم نواز ایسی شخصیت تھیں جو ہر عورت سے ماں کی طرح پیار کرتی تھیں‘تقریب سے خطاب

بدھ 11 ستمبر 2019 17:23

قائد اعظم محمد علی جناح ؒاور بیگم کلثوم نواز کی برسی کے سلسلے میں (ن) ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) قائد اعظم محمد علی جناح اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی برسی کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پارٹی کے شعبہ خواتین کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی کی تقریب میں چیئرپرسن شعبہ خواتین مسلم لیگ (ن) لاہور شائستہ پرویزملک، سائرہ افضل تارڑ، کنول لیاقت ایڈوکیٹ، راحت افزا، رخسانہ کوثر، سعدیہ ندیم ملک، کشور باجوہ، غزالہ نصرت بیگ سمیت دیگر خواتین رہنما اور لیگی کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔

بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی کے موقع پرنعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اریبہ راغب اور دیگر خواتین نے پڑھی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں چیئرپرسن خواتین ونگ (ن) لیگ لاہور شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ یہ سال صدیاں بن کرگزرا ہے۔

(جاری ہے)

بیگم کلثوم نواص پرعزم، بہادر اور سچ کیلئے ڈٹ جانے والی خاتون تھیں۔ وہ سہیلی، ساتھی اور ماں بھی تھیں جنہوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی اور میں آج جس مقام پر ہوں انہی کے بتائے اور سکھائے ہوئے اصولوں پر سیاست کرنے کی وجہ سے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس جدوجہد کا آغاز انہوں نے کیا اب وہی وقت دوبارہ آ گیا ہے۔ نواز شریف اور ان کی بیٹی اپنے بیانیہ اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سب اس بیانئے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی پر آنے والا مشکل وقت اللہ تعالی جلد ختم کر دے گا۔ شائستہ پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز صاحبہ کے لئے ان کے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں۔

آج پاکستان بنانے والی اس خاص شخصیت کی برسی ہے جس نے جمہوریت کی بنیاد پر ملک بنایا اور یہ کیسا اتفاق ہے کہ ان کی سالگرہ نواز شریف کے ساتھ ہے اور ان کی وفات کا دن نواز شریف کی بیگم کی وفات کا ہی دن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ایسی شخصیت تھیں جو ہر عورت سے ماں کی طرح پیار کرتی تھیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاکستان کی سالمیت کو قائم اور مقبوضہ کشمیر کو آزادی عطا فرمائے اور نوازشریف، مریم نواز اور دیگر رہنماوں کی سختیاں ختم ہوں۔