سانحہ ساہیوال‘مقتول خلیل کے بچوں اور بھائی کا ملزمان کی شناخت سے انکار

بدھ 11 ستمبر 2019 17:30

سانحہ ساہیوال‘مقتول خلیل کے بچوں اور بھائی کا ملزمان کی شناخت سے انکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے مقتول خلیل کے بھائی اور بچوں نے ملزمان کو شناخت کرنے سے انکار کردیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ساہیوال کیس کی سماعت ہوئی جس دوران مقدمے کے ملزمان صفدر، احسن، رمضان، سیف اللہ، حسنین اور ناصر نواز کو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقتول ذیشان کے بھائی احتشام نے عدالت کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرایا، مقتول خلیل کے بچوں عمیر اور منیبہ، بھائی جلیل نے بھی بیان ریکارڈ کروادیا جب کہ مقتول خلیل کے بچوں اور بھائی نے ملزمان کو شناخت نہ کرسکنے کا بیان دے دیا۔

عمیر اور منیبہ کا کہنا تھا کہ وہ گولی چلانے والے اہلکاروں کی شناخت نہیں کرسکتے، مقتول کے بھائی جلیل نے بیان دیا کہ وہ موقع پر موجود نہیں تھا۔بعد ازاں عدالت نے مزید گواہان کو شہادتوں کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔