نوازشریف اور مریم نواز کو انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے ‘سلیم ر ضا

بیگم کلثوم نواز ایک رول ماڈل تھیں وہ توچلی گئیں مگران کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی‘ رہنما (ن)لیگ

بدھ 11 ستمبر 2019 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز باہمت اوربہادرخاتون تھیں‘ بیگم کلثوم نواز کٹھن حالات میں بھی ثابت قدم رہیں‘ بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کے لئے جدوجہد کی اور و قت کے آمر کے سامنے ڈ ٹ کرمسلم لیگ ن کا مقد مہ لڑا۔

شر یف فیملی میں کی سیاست میں ان کا بہت اہم اور معتدل کردار رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے ما ڈ ل ٹا ئو ن میں بیگم کلثوم نواز کی بر سی کے موقع پر پار ٹی رہنما ئو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہاکہ بیگم کلثوم نوازتوچلی گئیں مگران کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی، نوازشریف اور مریم نواز کو انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ بیگم کلثوم نواز ایک رول ماڈل تھیں، آمر کیخلاف ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی انہو ں نے کہاکہ کلثوم نواز کی جمہور یت کیلئے قر بانی کارکنو ں کیلئے مشعل راہ آ ج ہم ان کی بر سی پر انتہا ئی افسردہ ہیں اور ان کی کمی محسو س کررہے ہیں اللہ بیگم کلثوم نواز کو جنت میںاعلی مقام عطا ء فرمائے شر یف فیملی پر آ ج کڑا و قت ہے اللہ تعالی انہیں ظلم کے سامنے ڈ ٹے رہنے کی ہمت اور حو صلہ عطا ء فرمائے۔