ہائیکورٹ کاکین کمشنر پنجاب کو زیرالتوا ء درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم

بدھ 11 ستمبر 2019 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کی جانب سے کسانوں کو ادائیگی نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتیہوئے کین کمشنر پنجاب کو زیرالتوا ء درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروںنے موقف اپنایا کہ رمضان شوگر ملزکولاکھوں روپے کا گنا سپلائی کیا گیا، گنے کا نیا سیزن شروع ہونے والا ہے مگر پہلے سیزن کی رقم کی ادائیگی نہیں کی جا رہی۔

:رقم کی ادائیگی نہ ہونے سے متاثرہ کسان کسمپرسی اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔کسانوں نے گنے کی رقم کی ادائیگی کے لئے کین کمشنر اور رمضان شوگر مل کی انتظامیہ کو درخواستیں دیں، مگر شنوائی نہیں ہورہی۔عدالت سے استدعاہے کہ کین کمشنر پنجاب کو رقوم کی ادائیگی کیلئے اقدامات کرنے کاحکم دیا جائے ۔عدالت نے کین کمشنر پنجاب کو زیرالتوا ء درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔