چیف جسٹس نے ماتحت عدالتوں کی جانب سے فیصلوں کو روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے پر نوٹس لے لیا

بدھ 11 ستمبر 2019 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ماتحت عدالتوں کی جانب سے فیصلوں کو روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے پر نوٹس لے لیا ۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو اس ضمن میں ماضی میں جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔