ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد نے رات گئے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر جہلم کے مرکزی جلوس روٹس ،امام بارگاہوں اور مجالس کا دورہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 11 ستمبر 2019 17:08

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد نے رات گئے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر جہلم کے مرکزی جلوس روٹس ،امام بارگاہوں اور مجالس کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میثم عباس،اے سی جہلم فیضان احمدریاض،اے ایس پی جہلم حناء منور اور دیگر افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ جہلم کی چار تحصیلوں میں کنٹرول رومزقائم کیے گئے۔ محرم الحرام کے سلسلے میں سرکاری ادارے الرٹ ہیں جس میں بلخصوص انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 ، سول ڈیفینس، محکمہ صحت و تعلیم،میونسپل کمیٹی اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام محکمے الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ منتظمین مجالس اور جلوسوں کے مقررہ اوقات اور روٹس کی پابندی ہر صورت یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن سیدحماد عابدنے بھی جلسوس و مجلس کے موقع پر ڈیوٹی سرانجام دی انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات سٹاف کو ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ افسران و جوان شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں۔