آئی جی سندھ کا یب ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالے بچوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی پر ٹریفک پولیس آفیسر کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان

بدھ ستمبر 18:01

آئی جی سندھ کا یب ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالے بچوں کو بروقت طبی امداد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کارساز کے قریب ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالے بچوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی پر ٹریفک پولیس آفیسر کے خدمت انسانیت کے جذبے اور احسن سلوک کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو ہدایات دی ہیں کہ مذکورہ سب انسپکٹر کے جذبے اور خدمات کے اعتراف میں نا صرف اسکی محکمانہ سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے بلکہ اسے باقاعدہ تعریفی سند اور انعام بھی دیا جائے ۔